Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات سے اتوار تک سردی کی ایک اور لہر کا سامنا

’آج مدینہ منورہ ریجن کی ینبع اور الرایس کمشنری میں دھول رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی نئی لہر کا آغاز جمعرات سے ہوگا اور یہ اتوار تک جاری رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے شمالی علاقوں سے سردی کی لہر کا آغاز ہوگا اور یہ وسطی اور مشرقی علاقوں تک پہنچے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جمعرات اور جمعہ کو سردی کی لہر شمالی اور مغربی علاقوں کو اپنی  لپیٹ میں لے لے گی‘۔
’ہفتہ اور اتوار کو مشرقی علاقوں تک پہنچے گی جبکہ اتوار کو جنوبی علاقے سردی کی لہر سے متاثر ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’راں ہفتے میں مطلع صاف ہوگا جبکہ دن کے وقت موسم اعتدال پر مبنی ہوگا جبکہ رات کے وقت سردی ہوگی‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج مدینہ منورہ ریجن کی ینبع اور الرایس کمشنری میں دھول ہوگی‘۔
’مطلع غبار آلود ہونے کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہے گی اور یہ کیفیت شام 5 بجے تک جاری رہے گی‘۔

شیئر: