Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے 4 ہزار 5 سو مریضوں کا اندراج

’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزاردو سو 12 افراد شفایاب ہوئے ہیں‘ (فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ آج منگل کو کورونا کے 4 ہزار 5 سو 41 نئے مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزاردو سو 12 افراد شفایاب ہوئے ہیں‘۔
’کورونا کے باعث دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 750 مریضوں کی حالت نازک ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 661733 ہوگئی ہے، شفایابی حاصل کرنے والے 611342 ہوگئے ہیں جبکہ 8924 مریض ہلاک ہوئے ہیں‘۔

شیئر: