Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 25 جنوری: امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
منگل کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 176.72 روپے رہی۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی قیمت 176.49 روپے رہی تھی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سعودی ریال کی قدر 47.11، اماراتی درہم 48.11، برطانوی پاؤنڈ 238.30، بحرینی دینار 468.80، عمانی ریال 459.61 اور کویتی دینار 584.37 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں