Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردی کی لہر کا آغاز آج شمالی علاقوں سے ہوگا

’آج تبوک، شمالی حدود، الجوف، جازان، الباحہ اور عسیر میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ آج بدھ سے شمالی علاقوں میں سردی کی لہر کا آغاز ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’آج تبوک، شمالی حدود، الجوف، جازان، الباحہ اور عسیر میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے‘۔
’اس کے ساتھ تبوک اور شمالی علاقوں کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آج سے شروع ہونے والی سردی کی لہر سب سے پہلے شمالی علاقوں کو متاثر کرے گی۔ کل جمعرات کو اس کا رخ وسطی اور مغربی علاقوں کی طرف ہوگا‘۔
’جمعہ اور ہفتے کو یہ مشرقی ریجن میں پہنچ کر اپنے نکتہ عروج کو چھوئے گی جس کے بعد اتوار سے اس کا زور ٹوٹنا شروع ہوگا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے بھی کہا ہے کہ ’آج تبوک، شمالی حدود ریجن کے مختلف علاقوں سمیت طریف اور الجوف میں برفباری کا امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’یہی کیفیت حالۃ عمار علاقے میں بھی ہوگی جہاں برفباری اور پانی جم جانے کا امکان ہے‘۔
ادھر مدینہ منورہ ریجن کے متعلق محکمے نے کہا ہے کہ ’الحناکیہ، المہد، وادی الفرع اور قرب وجوار کے علاقوں میں مطلع غبار آلود رہے گا‘۔
’فضا میں مٹی اور دھول کی وجہ سے حد نگاہ متاثر رہے گی جبکہ یہ کیفیت آج دوپہر تک رہنے کا امکان ہے‘۔

شیئر: