Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو ہزار 369 نئے مریض

پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 5 لاکھ 146 ٹیسٹ کیے گئے(فوٹو روئٹرز)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسزمیں کمی آئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار 369 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق بدھ کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 5 لاکھ 146 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 33 ہزار 201 تک پہنچ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار 201 افراد صحت یاب ہوگئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 71 ہزار 624 ہوگئی‘۔
زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 چل بسے، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 228 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 39 ہزار 307 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 34 لاکھ  5 ہزار 912 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

شیئر: