Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 5 لاکھ 63 ہزار ٹیسٹ

چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار 504 نئے مریض سامنے آئے ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسزمیں کمی آئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار 504 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق منگل کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 5 لاکھ 63 ہزار330 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبررساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 30 ہزار 832 تک پہنچ گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران 965 افراد صحت یاب ہوگئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 70 ہزار423 ہوگئی‘۔
زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 5 چل بسے، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار 224 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 26 ہزار 744 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 33 لاکھ 66 ہزار605 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

 

شیئر: