Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے سیرالیون کے وزیر خارجہ کی ملاقات

شہزادہ فیصل بن فرحان نے مالدیپ کے ہم منصب سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو ریاض میں جمہوریہ سیرالیون کے خارجہ اموراور بین الاقوامی تعاون کے وزیر ڈاکٹر ڈیوڈ جان فرانسس نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں یمں تعاون بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں نمایاں پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے درخواست کی حمایت پر شکریہ ادا کیا( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے افریقی امور ڈاکٹر سمیع الصالح بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمہوریہ مالدیپ کے ہم منصب عبداللہ شاہد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے، مضبوط کرنے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے مالدیپ کی طرف سے ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے مملکت کی درخواست کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر: