Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بنیادی حقوق کی خلاف ورزی‘ تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست

درخواست سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کی جانب سے دائر کی گئی ہے (فوٹو: اے پی)
پاکستان کی سپریم کورٹ میں تاحیات نااہلی کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
جمعرات کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون کی جانب سے دائر کرائی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ تاحیات نااہلی کے اصول کا اطلاق صرف انتخابات سے متعلق تنازعات میں استعمال کیا جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 3/184 کے تحت سپریم کورٹ بطور ٹرائل کورٹ امور انجام نہیں دے سکتی۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا حق نہیں ملتا، جو کہ
انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ درخواست کے مطابق اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نااہلی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
اپیل کے حق کے بغیر تاحیات نااہلی متعلقہ حلقہ کے ووٹرز کے بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔‘
خیال رہے اس وقت پاکستان میں دو اہم سیاسی رہنما تاحیات نااہلی کا شکار ہیں، جن میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین شامل ہیں۔

شیئر: