Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی لانڈرنگ کیس،الطاف خانانی کو 68 ماہ قید کی سزا

فلوریڈا ... میامی جیل میں ایک سال سے زائد قید کی سزا کاٹنے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کے کیس میں پاکستانی شہری الطاف خانانی کو 68 ماہ قید اور 250000 ڈالر جرمانے کی سزا سنادی۔اکتوبر 2016 میں ایک معاہدے کے مطابق مجرم قرار د ئیے جانے کے بعدالطاف خانانی کی جانب سے تفتیش کے دوران مکمل تعاون کرنے پر پروسیکیوشن کی جانب سے عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ ان کے خلاف موجود دیگر 13 الزامات کو خارج کردیا جائے۔معاہدے میں کہا گیا کہ پروسیکیوشن کی جانب سے سزا کے حوالے سے نرمی کی تجویز پیش کی جائے گی کیونکہ خانانی نے تفتیش اور پروسیکیوشن میں انتظامیہ سے تعاون کیا ہے۔

 

شیئر: