Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الطاف حسین کے خلاف لندن میں نفرت انگیز تقریر سے متعلق مقدمے کی سماعت

الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی سماعت تین ہفتوں تک جاری رہے گی: فوٹو اے ایف پی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے برطانیہ میں مقیم بانی الطاف حسین کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت لندن کے کنگسٹن کراؤن کورٹ میں شروع ہوگئی ہے۔
پیر کو شروع ہونے والی سماعت میں الطاف حسین پر الزام ہے کہ انہوں نے 22 اگست 2016 کو لندن سے ایک ٹیلیفونک خطاب میں اپنے حامیوں کو تشدد پر اکسایا۔ انہیں اسی کیس میں جون 2019 میں گرفتار بھی کیا گیا تھا، تاہم انہیں بعد ضمانت پر رہائی دے دی گئی تھی۔
واضح رہے اکتوبر 2019 میں سکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین پر ان کی ایک متنازع تقریر سے متعلق ایک کیس میں دہشت گردی کے جرم میں فرد جرم عائد کی تھی۔
الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی سماعت تین ہفتوں تک جاری رہے گی۔
سوموار کے روز الطاف حسین اپنے حامیوں کے ہمراہ کنگسٹن کراؤن کورٹ میں پیش ہوئے۔ رپورٹرز کی جانب سے ان سے جب ان پر لگنے والے الزامات کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’مقدمہ چل رہا ہے اس کے بارے میں میں کچھ نہیں کہوں گا۔
واضح رہے الطاف حسین نے سندھ کے ساحلی شہر کراچی میں 22 اگست 2016 کو لندن سے ٹیلیفون کے ذریعے ایک ’پاکستان مخالف تقریر کی تھی جس کے بعد ان پر پاکستان میں تقاریر پر پابندی کرنے پر پابندی ہے۔
ان کی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے ان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

شیئر: