Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیسکو کی فہرست میں بریدہ کی شمولیت پر تقریب

گورنر قصیم نے ورکنگ ٹیم اور سرپرست اداروں کو اعزاز دیے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شہر بریدہ کو یونیسکو کی فہرست میں شامل کیے جانے پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی ہے۔
گورنر قصیم شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے کہا کہ یہ وطن عزیز کی بڑی کامیابی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس سے قبل پکوان کے ہنر میں یونیسکو کے منفرد شہروں کے نیٹ ورک میں بریدہ شہر کو شامل کرنے سے متعلق خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں گورنریٹ کے اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے تھے۔ 
گورنر قصیم نے کہا کہ بریدہ کو منفرد شہروں کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام نے ثابت کردیا کہ ’ہمارے یہاں انفرادیت موجود ہے‘ اور بریدہ کے خاندان اور پکوان کے شائقین اس حوالے سے قابل قدر کردار ادا کررہے ہیں۔ غذائی اشیا کے میلوں نے بھی اس ہنر کو فروغ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے خاندانوں کی سرپرستی ہو، تمام ادارے ان کا ساتھ دیں اور عالمی کامیابی کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ 
پروگرام کے اختتام پر گورنر قصیم نے بریدہ کو یونیسکیو کی فہرست میں شامل کرانے والی ورکنگ ٹیم اور سرپرست اداروں کو اعزاز دیے۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: