Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنانی فوجی نے ڈاکٹرکوقتل کیوں کیا؟

لبنان میں واقعے کے حوالے سے شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
لبنانی فوج کے حاضر سروس سارجنٹ نےمنگیترکی شکایت پرڈینٹسٹ کو قتل کردیا۔ منگیتر نے دانتوں کا درست علاج نہ کرنے کی شکایت کی تھی۔
امارات الیوم اخبار کے مطابق لبنان کے علاقے ’ابلح الفرزل‘ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص نے ڈینٹسٹ کو قتل کردیا۔ مقتول کی نعش اسی کے کلینک میں پڑی ہے۔
اطلاع ملنے پرپولیس فوری طورپر وہاں پہنچ گئی جس نے نعش اپنی تحویل میں لے لی۔ مقتول کو تیز دھار آلے کے متعدد وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ذرائع نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزم جوکہ لبنانی فوج میں حاضرسروس سارجنٹ ہے کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھاکہ ابتدائی تحقیقات میں قتل کی وجہ جوسامنے آئی اس کے مطابق ملزم کی منگیتراپنے دانتوں کا علاج کرانے کےلیے ایلی جاسرنامی ڈینٹسٹ کے کلینک گئی۔ علاج کے بعد اسے کوئی خاص فرق نہیں پڑا جس پراس نے اپنے منگیتر سےڈاکٹر کی شکایت کرتے ہوئے اپنی تکلیف کا ذکرکیا۔
منگیترکی شکایت سارجنٹ سے برداشت نہ ہوئی وہ طیش میں آکر ڈاکٹرکے کلینک پہنچا جہاں بحث کے دوران اس نے ڈاکٹر پرتیزدھارآلے سے حملہ کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر موقع پرہی ہلاک ہوگیا تھا جس کی نعش پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی۔
لبنانی سوشل میڈیا پرقتل کی واردات کے حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس ضمن میں ڈاکٹروں کی یونین کا کہنا ہے کہ سنگین واردات کے ذمہ دار کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

شیئر: