Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں معروف مسلمان رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

اسد الدین اویسی نے بتایا کہ ’نئی دہلی جاتے ہوئے حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے ٹائروں پر چار فائر کیے‘ (فوٹو: اسد الدین اویسی ٹوئٹر)
انڈیا کے ایوان زیریں لوک سبھا کے رکن اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق جمعرات کو اسد الدین اویسی نے بتایا کہ اترپریش کے شہر میرٹ سے نئی دہلی جاتے ہوئے دو افراد نے ان کی گاڑی کے ٹائروں پر چار فائر کیے۔
ان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد وہ دوسری گاڑی کے ذریعے اپنی  منزل کی جانب روانہ ہوئے۔
حیدرآباد سے لوک سبھا کے رکن نے ٹوئٹر پر اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ واقعے میں محفوظ رہے ہیں، تاہم تین سے چار حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد اپنے ہتھیار چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔‘
واقعے کے بعد اے این آئی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ ’پولیس نے ایک حملہ آور کو گرفتار کر کے ہتھیار برآمد کرلیے ہیں۔‘
اسد الدین اویسی نے الیکشن کمیشن سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ریاستی اور مرکزی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرائیں۔‘

شیئر: