Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

پاکستان کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کی کمی کے بعد 124200 روپے رہی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 106481 روپے رہی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز 22 قیراط سونے  کی دس گرام قیمت 97608 روہے رہی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں کئی روز کے کمی کے رجحان کے بعد سونے کی قیمت میں آٹھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ٹریڈنگ کے دوران قیمت بڑھ کر 1811 ڈالر فی اونس رہی۔
پاکستان میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 1450 روپے جب کہ دس گرام چاندی کی قیمت 1243 روپے رہی۔

شیئر: