Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکشی بچے ریان کی موت نے دنیا کو رلا دیا

’ابھی خوشی کو 10 منٹ بھی نہیں گزرے تھے کہ مراکشی ایوان شاہی نے بچے کی موت کی خبر جاری کر دی‘
کل رات دنیا کی نگاہیں ٹی وی سکرینوں پر جمی ہوئی تھیں جبکہ ان کے دل مراکش کے شفشاون  دیہی علاقے کے ساتھ دھڑک رہے تھے جہاں مسلسل 5 دن سے مراکشی بچے ریان کو خشک کنویں سے نکالنے کی کوششیں آخری مراحل میں تھیں۔ 
بچے کے زندہ سلامت نکالنے کی دعائیں کی جارہی تھیں۔ مرد، خواتین، بچے اور بوڑھے سب  بچے کو نکالنے کے انتظار میں تھے۔
سعودی عرب کے وقت کے مطابق رات ساڑھے 11 بجے کا عمل ہوگا جبکہ خوشخبری آئی : بچے کو نکال لیا گیا ہے اور اب اسے ایمبولینس کے ذریعہ فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ 
دنیا نے سکھ کا سانس لیا۔ چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں، ماؤں کو سکون ہوا، بچے خوش ہوگئے۔ 
ابھی خوشی کو 10 منٹ بھی نہیں گزرے تھے کہ مراکشی ایوان شاہی نے بچے کی موت کی خبر جاری کر دی۔ 
سب سکتے میں آگئے، دنیا افسردہ ہوگئی، آنکھیں اشکبار ہوگئیں، بچے اداس ہوگئے۔ 
کیا آپ نے اس سے پہلے مراکش کے شمال میں دور دراز علاقے میں واقع شفشاون کا نام سنا ہے۔ 
یقیناً کسی نے نہیں سنا ہوگا۔  
پھر آخر پوری دنیا کو اس خبر سے کیا دلچسپی پیدا ہوگئی۔ 
آخر وہ کیا چیز ہے جس نے انسانوں کے درمیان رنگ و نسل اور قوم و وطن کی تفریق مٹا دی ہے۔ 
امدادی ٹیم نے بچے کو بچانے کی پوری کوشش کی تھی مگر خدا کی رضا کچھ اور تھی۔ 
ریان چلا گیا مگر ہمیں پیغام دے گیا کہ بحیثیت انسان ہم سب ایک ہیں۔ سرحدیں ہمیں دور نہیں کرسکتیں۔ 
اب دنیا چھوٹی سی بستی ہوگئی ہے، ہم ایک دوسرے کے دکھ درد میں بھی اور خوش و مسرت میں بھی شریک ہیں۔ 
ریان گزشتہ پانچ دن سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہے اور اب ہلاکت کی خبر کے بعد عوام الناس سمیت ممتاز شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ 
امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ ’ریان کے والدین، مراکشی عوام اور پوری انسانیت سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی اسے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل سے نوازے‘۔ 
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ریان کے والدین اور مراکشی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں‘۔ 
مراکش میں سعودی سفارتخانے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ ’مراکشی بچے ریان کی ہلاکت پر افسوس ہے۔ ہم بچے کو بچانے کی امدادی کوششوں کو سراہتے ہیں اور بچے کے والدین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘۔

شیئر: