Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کو ہم وطن کے قتل کے جرم میں سزائے موت

اپنے ہم وطن کو سر پر وار کرکے ہلاک کردیا تھا( فوٹو سبق)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں سعودی کو اپنے ہم وطن کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر اتوار کو سزائے موت دی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ہے کہ’ سعودی شہری محمد بن عبداللہ الحاتمی نے اپنے ہموطن ابراہیم بن محمد بن حسین الحاتمی کو سر پر وار کرکے ہلاک کردیا تھا‘۔
 محمد الحاتمی کو عدالت نے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پرموت کی سزا سنائی تھی۔
یاد رہے کہ جنرل کورٹ کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کی توثیق اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے کردی تھی۔
ایوان شاہی نےعدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا فرمان جاری کیا جسے اتوار کو جدہ میں نافذ کردیا گیا۔ 

شیئر: