اکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے کے میچ کراچی میں مکمل ہو کر ٹورنامنٹ دوسرے مرحلے کے لیے لاہور منتقل ہوا تو عارضی وقفے کے دوران کم عمر کرکٹرز کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
گلگت بلتستان سے شیئرکردہ ایک ویڈیو میں موجود بچوں کو ایل بی ڈبلیو کی اپیل اور پھر اس پر ریویو کی ایکٹنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا تو ان کی معصومیت اور انداز دیکھنے والوں کو متاثر کیے بغیر رہ نہیں سکا۔
مزید پڑھیں
-
’سیفی بھائی پاگل ہو گئے جیسن روئے کے پیار میں‘Node ID: 642611
-
ہمارے جانے پر کراچی رو رہا ہے‘Node ID: 642811
-
انڈیا میں مزاحمت کی علامت بن جانے والی’حجابی گرل‘مسکان کون ہیں؟Node ID: 642841
کئی حصوں پر مشتمل مختصر دورانیے کے ویڈیو کلپس پر ردعمل دینے والوں نے اسے سے خوب لطف اٹھایا تو کرکٹ کو ایکٹنگ بنانے کا آئیڈیا بھی پسند کیا۔
چند گھنٹوں کے دوران ہزاروں ویوز لینے والی ویڈیو میں اپیل کے بعد جب ریویو لیا گیا تو ٹیلی ویژن پر دکھائی دینے والے ریویو کے مناظر کو کاپی کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔
اس دوران جہاں ایمپائر نے اپنا کردار خوب نبھایا وہیں بولر اور اس کے بعد سٹرائکر اینڈ پر موجود کھلاڑی بھی پیچھے نہ رہے۔
This is truly an Epic TikTok of Rizwan Shigri from Gilgit Baltistan pic.twitter.com/g65B8SPeCY
— Taimoor Zaman (@taimoorze) February 8, 2022
ویڈیو میں واضح ہے کہ بولر نے گیند کرانے کے بعد اپیل کی لیکن ایمپائر نے اسے آؤٹ قرار نہ دیا۔ جس پر بولر نے ساتھی کھلاڑیوں سے مشورے کے بعد ریویو لیا۔
امپائر نے ریویو کا اشارہ کیا جس کے بعد بلے باز اور اسے گھیر کر کھڑے فیلڈرز کے درمیان بولر نے گیند اٹھا اٹھا کر یوں بیٹر کی ٹانگ پر پھینکی گویا ٹیلی ویژین پر کسی منظر کو دوبارہ، سہ بارہ چلایا جا رہا ہو۔
ویڈیو دیکھنے والوں نے اسے سراہا تو شکوہ بھی کیا کہ ٹک ٹاک پر مخصوص مواد ہی پروموٹ ہوتا ہے۔

عاصمہ نے ویڈیو میں پیش کردہ مواد پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’کیا ہم اس بات کو نظرانداز کریں گے کہ انہوں نے تربوز سے ہیلمٹ بنا رکھا ہے۔‘












