Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفری پابندیوں کا خاتمہ، ہزاروں برطانوی شہری دبئی کے سفر کے لیے تیار

گیٹوک اتنے زیادہ مسافروں کی توقع کررہا ہے کہ اس نے ایک ٹرمینل دوبارہ کھول دیا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
مکمل ویکسین یافتہ افراد کے لیے کورونا ٹیسٹنگ کے قوانین مکمل ختم کیے جانے کے بعد چھٹیاں منانے کے لیے مصر اور دبئی لاکھوں برطانوی شہریوں کے لیے سرفہرست سیاحتی مقامات میں شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جمعے کی صبح چار بجے کے بعد برطانوی شہریوں کو ملک واپسی کے بعد کسی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ایسوسی ایشن آف برٹش ٹریول ایجنٹس (اے بی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں نرمی ٹریول انڈسٹری کی بحالی کے ایک نئے باب کو ظاہر کرتی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق مختصر پروازوں کے لیے مصر مقبول ترین مقامات میں سے ایک ہے جبکہ مزید سفر کے خواہش مندوں کے لیے دبئی ہے۔
سٹینسٹیڈ ایئرپورٹ نے اے بی ٹی اے کو بتایا ہے کہ وہ 11 اور 18 فروری کے درمیان تقریباً دو لاکھ مسافروں کے روانہ ہونے کی توقع کررہے ہیں۔
گیٹوک اتنے زیادہ مسافروں کی توقع کررہا ہے کہ اس نے ایک ٹرمینل دوبارہ کھول دیا ہے جو وبا کے دو برسوں کے دوران سفر کی طلب میں کمی کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا۔
ایئرپورٹ کو تقریباً ایک لاکھ 86 ہزار مسافروں کے سفر کرنے کی توقع ہے۔
برٹش ایئرویز کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر ممالک بھی جلد ہی برطانیہ کی عملی سوچ کو اپنائے گے۔‘

شیئر: