Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وبا کا خاتمہ نہیں ہوا، مزید اقسام آئیں گی: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے حکام جنوبی افریقہ کے دورے پر ہیں۔ (فوٹو: روئٹرز)
عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ ابھی تک نہیں ہوا ہے، اس کی مزید اقسام بھی سامنے آئیں گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جمعے کو جنوبی افریقہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ ‘ہم نے کورونا وائرس کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے اس لیے کہہ رہے ہیں کہ اس کی مزید اقسام آئیں گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی مزید اقسام بھی ہوں گی۔ ’اس میں تبدیلی بھی آئے گی اور یہ زیادہ تیزی سے منتقل ہوں گی۔ اس لیے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے پر نہیں۔‘
سومیا سوامی ناتھن عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تیدروس ادہانوم کے ساتھ جنوبی افریقہ میں ویکسین کی تیاری کے ایک مرکز کے دورے پر تھیں۔
گذشتہ برس نومبر میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون جنوبی افریقہ میں رپورٹ ہوئی تھی جس کے بعد ایک مرتبہ پھر متعدد ممالک نے بین الاقوامی سفر کے لیے اپنی سرحدیں بند کی تھیں۔
عالمی ادارہ صحت نے گذشتہ برس بھی کہا تھا کہ کورونا وائرس کی نئی اقسام پھیلنے کا امکان ہے۔
گذشتہ برس کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کی وجہ سے دنیا بھر میں کافی لوگ متاثر ہوئے تھے جبکہ لاکھوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا کی بنسبت اومی کرون کے کم اثرات ہیں۔

شیئر: