Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے پی بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، 12 اضلاع میں دوبارہ پولنگ

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں رہ جانے والے اضلاع میں دوبارہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے کے دارالحکومت پشاور، نوشہرہ، مردان، خیبر، مہمند سمیت 12 اضلاع کے 237 پولنگ سٹیشنوں میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔
پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ انتخابات پُرامن ماحول میں منعقد ہوں گے۔ ’عوام بلاخوف و خطر اپنا ووٹ استعمال کریں۔‘
واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں خیبر پختونخوا کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں کچھ اضلاع میں پولنگ سٹیشنوں پر ناخوشگوار واقعات رپورٹ ہوئے تھے جس کی وجہ سے انتخابات کو روک دیا گیا تھا۔

شیئر: