Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران میں پاسداران انقلاب کے فوجی اڈے پر آتشزدگی

امدادی کارکنوں نےآگ پر قابو پالیا،حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے ٹیم روانہ ہو گئی۔ فوٹوعرب نیوز
ایران کے مغربی علاقے میں قائم ایک فوجی اڈے میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سے وابستہ میڈیا نے آگ لگنے کی اطلاع  پیر کو دی ہے۔
نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میڈیا رپورٹ کے مطابق  یہ حادثہ پیر کی صبح ایران کے صوبہ کرمانشاہ کےعلاقے ماھیدشت میں پاسداران انقلاب کے ایک سپورٹ بیس میں پیش آیا ہے۔
ایران کی نور نیوز رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی اڈے کے ایک گودام  میں آگ بھڑک اٹھی جہاں گاڑیوں میں استعمال ہونے والا آئل اور دیگر آتش گیر مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔ اس حادثےسے ایک صنعتی شیڈ کو نقصان پہنچاہے۔
امدادی کارکنوں نے آگ پر قابو پا لیا ہے جبکہ اس حادثے کی وجوہ کی جانچ کے لیے امدادی ٹیموں کو  فوجی  اڈے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

شیئر: