Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور دھماکے میں فوجیوں کی شہادت قومی نقصان ہے، ڈاکٹر سعید

ریاض (ذکاءاللہ محسن) پاکستان آرمی کے جوانوں نے ہمیشہ اپنے خون کی قربانی دے کر ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون ریاض کے رہنما ڈاکٹر سعید احمد نے لاہور دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا پاکستان آرمی ہماری شان ہے اور اقوام عالم کی تمام افواج میں پہلے نمبر پر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے کردار سے منفرد مقام کی حامل بھی ہے۔ لاہور دھماکے میں 4 فوجی جوانوں کی شہادت قومی نقصان ہے کیونکہ فوج کا ایک ایک جوان قوم کا بیٹا ہے اور قوم کے ان بیٹوں نے قیام پاکستان کے بعد ہر محاذ پر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کی ہے اور پاکستانی عوام کو تحفظ دیا ہے۔ سعودی عرب میں موجود پوری پاکستانی کمیونٹی اپنے فوجی بھائیوں کی شہادت پر غمگین ہے اور ان کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: