Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مکہ ایکسی لینس ایوارڈ‘ ونرز کے ناموں کا اعلان

مکہ ثقافتی فوم کے چھٹے سیشن میں یہ ایوارڈ ددیے گئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے منگل کو ’مکہ ایکسی لینس ایوارڈ‘ ونرز کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو مکہ ثقافتی فوم کے چھٹے سیشن میں نو زمروں میں یہ ایوارڈ ددیے گئے ہیں۔ فورم کا موضوع تھا ڈیجیٹل دنیا میں رول ماڈل کیسے بنیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت سپورٹس وزارت کو انتظامی امور میں مکہ ایکسی لینس ایوارڈ دیا گیا ہے۔
 جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ماحولیاتی اور جدہ ڈوم کو عمرانی، وزارت مواصلات کو سائنسی و ٹیکنالوجی، حج و عمرہ سپیشل سیکیورٹی فورس کو حج و عمرہ سروس، احسان پلیٹ فارم کو سماجی، ریڈ سی میلے کو ثقافتی، سعودی ہلال احمر کو انسانی خدمات، ام القری تعمیراتی و ترقیاتی کمپنی اور پٹرو رابغ کمپنی کو اقتصادی امور میں ایوارڈ دیے گئے ہیں۔
شہزادہ خالد الفیصل نے ایوارڈ کے سرپرست اداروں، جیوری اور مقابلے میں شامل اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے والوں کو بھی اعزاز دیے۔

شیئر: