Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، پٹرول 12 روپے فی لیٹر مہنگا

پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ 
وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے فی لیٹراضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

شیئر: