Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات کا سکولوں کا بائیکاٹ

انڈیا کی ریاست کرناٹک میں مسلمان طلبہ کا حجاب پر عائد پابندی کے خلاف احتجاج جاری ہے اور کئی اضلاع میں درجنوں طالبات سکولوں کا بائیکاٹ کر رہی ہیں۔
انڈین اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق کرناٹک کے ضلع شموگا میں دو تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 45 طالبات حجاب اتارنے سے انکار کرتے ہوئے اپنی کلاسیں چھوڑ کر جا چکی ہیں۔
کرناٹک میں دیگر تعلیمی اداروں میں بھی حجاب نہ اتارنے پر طالبات کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انڈین اخبار کے مطابق انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کی جانب سے مذہبی علامت سمجھے جانے والے کوئی بھی لباس پہن کر تعلیمی اداروں میں داخل ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کرناٹک پچھلے دو ہفتوں سے احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ ریاستی حکومت کی جانب سے حجاب پر لگائی جانے والی پابندی ہے۔
مسلم طالبات اور انڈیا کی دائیں بازو کی جماعتوں کے حامیوں میں ان مظاہروں کی وجہ سے کافی کشیدگی پائی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے کرناٹک کی ہائیکورٹ نے کیس کا فیصلہ نہ ہونے پر ایک عبوری فیصلے میں مذہب کی علامت سمجھے جانے والے ہر قسم کے لباس پر پابندی عائد کردی تھی۔

شیئر: