Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں مسافروں کے لیے پی سی آر کی شرط ختم

پروگراموں و تقریبات کے لیے کورونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
 اردن نےکورونا وبا کی موجودہ لہر ختم ہوتے ہی بچاؤ کے لیے مقررہ بیشتر پابندیاں ختم کردیں۔ 
اخبار  24 کے مطابق اردنی حکومت کے ترجمان فیصل الشبول نے کہا ہے کہ باہر سے آنے والے مسافروں کو ’پی سی آر‘ کے بغیر ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔
کورونا کے مریضوں سے ملنے والوں پر قرنطینہ کی پابندی منسوخ کردی گئی۔ آئندہ بیرون ملک سے آنے والے اردنی شہریوں اور غیرملکیوں میں سے کسی سے بھی پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ طلب نہیں کی جائے گی۔ 
فیشل الشبول نے توجہ دلائی کہ تقریبات، اجتماعات اور سماجی پروگراموں میں شرکت کے لیے کورونا ٹیسٹ کی پابندی بھی ختم کردی گئی۔ البتہ سرکاری اور نجی اداروں میں جانے کے لیے ویکسین کی دونوں خوراکوں کا ہونا لازمی ہے۔ یہ پابندی برقرار ہے۔ 
سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ کورونا کے مریضوں سے ملنے والوں پر قرنطینہ کی کارروائی منسوخ کردی گئی جبکہ متاثرین کے آئسولیشن کا دورانیہ بھی کم کرکے 5 روز کردیا گیا۔
نمونہ لینے کی تاریخ سے اس کا آغاز ہوگا جبکہ آئسولیشن کا دورانیہ ختم ہونے پر نیا ٹیسٹ ضروری نہیں ہوگا۔ 
اردنی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ تمام سکول باقاعدہ کھولے جائیں گے۔ اساتذہ، طلبہ سب سکولوں میں ہی پڑھنے اور پڑھانے کا عمل شروع کریں گے۔

آن لائن تدریس کے بجائے تمام اسکولوں میں مکمل حاضری ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)

کلاس روم یا سکول کو کسی طالب علم کے وائرس میں مبتلا ہونے کی صورت میں تعلیم آن لائن کرنے کا سلسلہ بھی ختم کردیا گیا۔
اگر کوئی طالب علم متاثر ہوگا تو اس صورت میں اسے پی سی آر ٹیسٹ نمونے کی تاریخ سے5 روز کے لیے گھر میں آئسولیٹ کردیا جائے گا اور5 دن بعد سکول واپس آجائے گا۔
 اس سے قبل یہ پابندی تھی کہ اگر کوئی طالب علم متاثر ہوتا ہے تو ایسی صورت میں کلاس یا سکول کو بند کردیا جاتا تھا اور تعلیم آن لائن شروع کردی جاتی تھی۔ 

شیئر: