Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن میں مفت کورونا ویکسین پروگرام

متاثرین کی تعداد تین لاکھ پانچ ہزار 959 ہوگئی ہے(فوٹو اے ایف پی)
اردن کے وزیر صحت نے کورونا ویکسن پروگرام چند دنوں میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
روئٹرز نے اردن کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ پیر گیارہ جنوری کو فائزر بائیوٹک ویکسین کی پہلی کھیپ کے پہنچنے کے بعد ویکسین پروگرام شروع ہوگا۔
چائنا فارما سیٹکل گروپ ( سینوفارم) کی تیار کردہ ویکسین سنیچرکی رات پہنچ رہی ہے۔
یاد رہے کہ اردن نے تین جنوری کو کہا تھا کہ اس نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے پروگرام سے ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں اور مزید بیس لاکھ خوراکیں خریدنے کے لیے فائزر اور اس کی شراکت دار بائیو ٹیک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کا مقصد غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک میں لوگوں کو ویکسین فراہم کرنا ہے۔
اردن کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ’حکومت ملک کی دس ملین آبادی کے لیے مفت ویکسین پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین پروگرام میں ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
اردن میں نومبر میں کورونا کی دوسری لہر کے عروج کے بعد انفیکشن میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
 دس ملین والی آبادی والے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ پانچ ہزار 959 ہوگئی ہے جبکہ چار ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

 

شیئر: