Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کراچی کنگز کو 23 رنز سے شکست

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف۔ (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سپُر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 23 رنز سے شکست دے دی۔
اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
کراچی کنگز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ روہیل نظیر آٹھ اور قاسم اکرم نو رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے جیسن روئے 82 رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر عمید آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ وِل سمید 10 اور عمر اکمل دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
کراچی کنگز کے عماد وسیم 11 رنز بنا کر عاشر قریشی کی گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جبکہ شرجیل خان کو 16, لوئس گریگوری کو ایک اور ٹام لیمن بے کو خرم شہزاد نے صفر سکور پر آؤٹ کیا۔ عمید آصف اور عثمان شنواری دو، دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خرم شہزاد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ نے دو، عاشر قریشی اور محمد عرفان نے ایک، ایک وکٹ لی۔
کوئٹی گلیڈی ایٹرز کے جیمز ونس نے 29 رنز بنائے جس کے بعد لوئس گریگوری کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ افتخار احمد 21 اور حسن خان تین رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 
کراچی کنگز کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے عماد وسیم، میر حمزہ، عثمان شنواری اور لوئس گریگوری نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز کی ٹیم کو کافی مشکلات کا سامنا رہا۔ کراچی کنگز نے اب تک دس میچز کھیلے ہیں جن میں سے صرف ایک میچ میں کامیاب ہو سکی۔
پی ایس ایل سیون میں ایک میچ جیتنے کے بعد کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔ 
کراچی کنگز کے مقابلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی قدرے بہتر رہی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی پی ایس ایل میں اب تج دس میچز کھیلے ہیں جین میں سے چار میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

شیئر: