Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی تیاری ہے: عرب اتحاد

عسکری کارروائی بین الاقوامی قانون کےعین مطابق ہوگی(فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن نے کہا کہ ’جازان ایئر پورٹ پر حوثیوں کے حملے کے جواب میں بڑے عسکری آپریشن کی تیاری ہورہی ہے۔ حوثیوں کو شہریوں کو نشانہ بنانے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے بیان میں کہا کہ ’حوثی صرف زبان کی طاقت سمجھتے ہیں۔ عسکری کارروائی بین الاقوامی قانون کےعین مطابق ہوگی‘۔ 
عرب اتحاد نے کہا کہ ’حوثیوں نے صنعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرحد پار حملے دوبارہ شروع کردیے ہیں‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قانون کے دائرے میں جلد ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے‘۔

شیئر: