Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے مزید شیئرز کی فروخت کا فیصلہ حکومت کرے گی

آرامکو اپنی صلاحیت بڑھانے کےلیے کام کر رہی ہے(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی آرامکو کے ایگزیکٹیو چیئرمین امین الناصرنے کہا ہے کہ’ آرامکو کے مزید شیئرز کی فروخت کا فیصلہ حکومت کرے گی‘۔
العربیہ کے مطابق پیر کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرامکو اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت بڑھانے کےلیے کام کر رہی ہے تاہم عالمی ریگولیٹرز اور پالیسی سازوں کو آئل انڈسٹری کے ساتھ زیادہ بہتر انداز میں بات چیت کی ضرورت ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق امین الناصر نے کہا کہ’انہیں توانائی کی طلب میں اضافے کے اچھے آثار نظر آرہے ہیں‘۔ 
 انہوں نے کہا کہ ’بینکوں، پالیسی سازوں، انتظامی اداروں اور شرکا کی ذمہ داری ہے کہ وہ توانائی کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کریں ورنہ بڑے مسائل  کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔ 
امین الناصر نے کہا کہ ’آرامکو سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کررہی ہے لیکن تنہا آرامکو کی سرمایہ کاری ناکافی ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’ تیل کی قیمتیں کئی وجہ سے بڑھی ہوئی ہیں۔ توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری پر بندشوں کی پالیسیاں اور حکمت عملی اس کی ذمہ دار ہیں‘۔  
امین الناصر نے کہا کہ ’فی الوقت 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مختصر اور اوسط مدتی عالمی طلب پوری کرنے کے لیے کافی نہیں ہے‘۔
 

شیئر: