Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیزان کی ایک کمپنی نے سالانہ 13 ملین ریال آمدنی محفوظ بنالی

’کئی کمپنیوں نے تجارتی پردہ پوشی کی مہلت فائدہ اٹھایا ہے( فوٹو: ٹوئٹر وزارت تجارت)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’کئی کمپنیوں نے تجارتی پردہ پوشی کی مہلت فائدہ اٹھایا ہے۔ اب یہ کمپنیاں اپنی قانونی پوزیشن سے فائدہ اٹھانے لگی ہیں۔‘
 
اخبار24 کے مطابق وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا کہ ’جیزان کی ایک کمپنی نے جو المونیم اور شیشے کا کام کررہی ہے خود کو قانون کے دائرے میں لے آئی۔‘
’جیزان کی یہ کمپنی 14 سال تک انسداد تجارتی پردہ پوشی قانون کی مرتکب رہی اب خود کو قانون کے دائرے میں لاکر جرمانوں سے بچ گئی۔ اس کا سارا کاروبار قانون کے دائرے میں آگیا۔ سالانہ آمدنی 13 ملین ریال  ہے۔‘ 
 وزارت تجارت نے بتایا کہ’ کمپنی نے اپنی سالانہ آمدنی جو 13 ملین ریال سے زیادہ  تھی، اصلاحِ حال کرکے محفوظ کرلی۔ اب کمپنی کا سارا کام قانون کے مطابق ہوچکا ہے۔‘ 
بیان میں کہا گیا کہ ’کمپنی نے سعودی اورغیرملکی کی شراکت سے خود کو قانون کے دائرے میں شامل کیا ہے۔‘

شیئر: