Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ پاکستان: آسٹریلوی ون ڈے، ٹی 20 ٹیموں میں کون کھلاڑی شامل ہیں؟

یہ 1998 کے بعد آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے اپنے 16 رکنی ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
منگل کے روز کرکٹ آسٹریلیا نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 میچوں میں ٹیم کی قیادت ایرن فنچ کریں گے۔
ٹیم میں ایرن فنچ کے علاوہ شان ایبٹ، ایشٹن اگر، جیسن بہرنڈوف، الیکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لابوشین، مچل مارش، بین میکڈرموٹ، کین رچرڈسن، سٹیو سمتھ، مارکس سٹونس اور ایڈم زمبا شامل ہیں۔
واضح رہے آسٹریلیا کی جانب سے پہلے ہی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا تھا۔
فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی قیادت میں آنے والی 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم میں ایشٹن اگر، سکاٹ بولینڈ، الیکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزلوڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، مارنس لامبوشین، ناتھن لیون، مچل مارش، مائکل نیصر، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔
پاکستان کے دورے کے دوران آسٹریلیا کی ٹیم تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔
شیڈول کے مطابق آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 سے 8 مارچ کو راولپنڈی، 12 سے 18 مارچ کو کراچی اور 21 سے 25 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
تینوں ایک روزہ میچ 29 مارچ، 31 مارچ اور 2 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ 1998 کے بعد آسٹریلیا کی مردوں کی ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔

شیئر: