Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’مقامی افراد نے آپریشن کی حوصلہ افزائی کی‘ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں یہ دہشت گرد مارے گئے۔
بیان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و بارود اور آلات برآمد ہوئے ہیں جن میں مشین گن، ہینڈ گرینیڈز، مائنز، ہتھکڑیاں اور بڑے پیمانے پر گولیاں برآمد ہوئیں۔
’ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، قتل اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’مقامی افراد نے آپریشن کی حوصلہ افزائی کی اور علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرنے کی کوششوں کی حمایت کی۔‘

شیئر: