Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس، خروج و عودہ میں توسیع اور فضائی مسافروں کےلیے نقد رقم اور زیورات کی مقررہ حد سمیت سعودی عرب سے گذشتہ ہفتے کی خبریں

گذشتہ ہفتے سعودی عرب میں یوم تاسیس، تارکین کی گرفتاری، خروج و عودہ میں توسیع اور فضائی مسافروں کےلیے نقد رقم اور زیورات کی مقررہ حد سمیت دیگر خبریں اہم رہیں۔
یوم تاسیس پر تجارتی مراکز میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے خصوصی آفرز
سعودی دارالحکومت ریاض کے تجارتی مراکز نے یوم تاسیس کے حوالے سے صارفین کے لیے خصوصی آفرز دی ہیں۔ یہ سلسلہ پیرکی رات تک جاری رہے گا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت کی تاریخ تین صدیوں سے زیادہ عرصے پر محیط ہے۔
تجارتی مراکز نے ریاض، ظہران، دمام، بریدہ، مدینہ منورہ، حائل، تبوک، خمیس مشیط، جدہ، جازان، عرعر، باحہ اور سکاکا کے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو یوم تاسیس کی خصوصی آفرز اور اس موقع پر ہونے والی تقریبات میں شامل کیا ہے۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

ابشر کے ذریعے پاسپورٹ کی ’نقل معلومات‘ نہ ہونے پر کیا کریں؟

سعودی عرب میں سفری پابندیوں کے خاتمے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد سفر کرنا چاہتی ہے۔ اس حوالے سے لوگ سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ سے مختلف سوالات پوچھ رہے ہیں۔
ایک شخص نے ’جوازات‘ کے ٹوئٹر پر دریافت کیا کہ ’پاسپورٹ کی نقل معلومات کے لیے ’ابشر‘ پر تواصل سروس کے ذریعے کارروائی کی جو منظور نہیں ہوئی بلکہ ’جوازات‘ کے ادارے سے رابطہ کرنے کی ہدایت موصول ہوئی، کیا کریں؟‘

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

 
مختلف شہروں میں 13 ہزار 5 سو سے زائد غیر قانونی تارکین گرفتار
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں 13 ہزار 5 سو 94 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان اقامہ ولیبر قوانین کے خلاف سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ تعداد 17 فروری سے 23 فروری 2022 کے درمیان کی ہے‘۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

توکلنا ایپ میں ’مناسک گیٹ ‘ کی نئی سہولت

توکلنا ایپ میں عمرہ و حج کے شعبے کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتربناتے ہوئے انہیں ’ مناسک گیٹ‘ کا عنوان دے دیا گیاہے۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی مصنوعی ذہانت کے ادارے ’سدایا‘ کی توکلنا ایپ پرسعودی شہریوں اوریہاں رہنے والے غیر ملکیوں کے لیے مختلف نوعیت کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
توکلنا ایپ پرجہاں کورونا ویکسینیشن کی بکنگ حاصل کی جاسکتی ہے وہاں دیگر خدمات بھی مہیا ہیں جن میں حج وعمرہ کا کا شعبہ بھی موجود ہے۔

مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں

آزمائشی مدت کے دوران کارکن کا ’خروج نہائی‘ کینسل نہیں ہوگا، جوازات
سعودی محکمہ پاسپورٹ ’جوازات ‘ کا کہنا ہے کہ آزمائشی مدت کے دوران ’ابشراعمال‘ کے ذریعے کارکن کا خروج نہائی ویزہ جاری کرنے کی سہولت دے دی گئی ہے۔ ماضی میں یہ کام جوازات کے دفتر سے ہی انجام دیاجاتا تھا۔
عربی روزنامے ’عکاظ ‘ کے مطابق اس حوالے سے جوازات کا مزید کہنا ہے کہ اگرکسی کمپنی یا ادارے کی جانب سے آزمائشی مدت کے دوران اپنے کارکن کا فائنل ایگزٹ لگا دیا ہو اس صورت میں خروج نہائی کو منسوخ نہیں کیاجا سکتا۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

جدہ کو ایک نئی اور اچھوتی شکل میں ڈھالنے والا 20 ارب ڈالر کا منصوبہ

بحیرہ احمر پر واقع سعودی عرب کا شہر ایک نئے ترقیاتی منصوبے کے تحت جدہ جلد ہی ایک نئی اور اچھوتی شکل میں ڈھلنے والا ہے۔

جدہ سنٹرل نامی منصوبے کے تحت اس دہائی کے آخر تک ساحلی شہر جدہ کو رہنے کے لیے دنیا کا بہترین شہر بنایا جائے گا۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

فضائی مسافروں کےلیے نقد رقم اور زیورات کی مقررہ حد ؟
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے فضائی کمپنیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے مسافروں کو مملکت میں کسٹم قوانین کے بارے میں مطلع کرتے رہیں ۔
اس حوالے سے سوال ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مملکت آنے یا جانے والے مسافروں پرلازم ہے کہ وہ اپنے پاس موجود 60 ہزار ریال سے زائد نقد یا  زیورات ہونے کی صورت میں کسٹم حکام کواس بارے میں مطلع کریں۔
اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کے لیے لازمی ہے کہ وہ جاری ہدایات کی پابندی کرتے ہوئے امیگریشن سے قبل کسٹم حکام سے رابطہ کرکے اپنے پاس موجود مقررہ حد سے زائد رقم اورزیوارت کے بارے میں مطلع کریں۔

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

خروج و عودہ میں توسیع نہ کروانے والے تارکین کیا کریں؟

سعودی عرب میں رہنے والے ایسے تارکین جو ایگزٹ ری انٹری پر جا کر وقت مقررہ پر واپس نہیں آتے وہ خروج و عودہ کے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ 
خروج و عودہ کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ’کفیل فوت ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ہماری چھٹی نہیں بڑھ رہی جبکہ کفیل کے کسی ذمہ دار شخص سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا تو ایسی صورت میں کیا کریں‘؟ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

تجارتی پردہ پوشی پر 6 لاکھ ریال جرمانہ، کاروبار بند، غیر ملکی کی بیدخلی
سعودی وزارت تجارت نے الخبر کمشنری میں تجارتی پردہ پوشی کے جرم میں سعودی شہری اور مقیم شامی کی تشہیر کی اور دونوں پر 6 لاکھ ریال جرمانہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی حکومت مقامی شہری کے نام سے غیرملکی کے کاروبار کو جرم قرار دیے ہوئے ہے۔ سعودی کے نام سے غیرملکی کا کاروبار کرنا اور سعودی کا اسے کاروبار کرانا دونوں جرم ہیں۔ 

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

جب لاہور میں شاہ فیصل کے ذکر پر ٹی وی کی آواز گُم ہوئی

’پھر یوں ہوا کہ شاہ فیصل بادشاہی مسجد کے دروازے سے داخل ہوئے تو اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔ وہ آہستہ آہستہ خرامی کے ساتھ مسجد کا صحن عبور کر کے اندر چلے گئے. کیمرہ اگلے مہمان کو دکھانے کے لیے پلٹا تو یکدم سناٹا چھا گیا۔ تصویر تو ٹی وی سکرین پر موجود تھی مگر آواز غائب تھی۔ اس بات کو کافی دیر ہوگئی تو ہمیں تشویش ہوئی۔ آخر کار بادشاہی مسجد کی او بی وین پر متعین انجینیئر سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا عبید اللہ بیگ شاہ فیصل اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا ذکر کرتے ہوئے اشکبار ہوئے۔ ان کی بے قراری بڑھتی گئی اور آخر کار شدت جذبات سے بے ہوش ہو گئے۔‘

مزید تفصیل کےلیے یہاں کلک کریں

شیئر: