Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افتخار احمد، وسیم جونیئر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کے لیے قومی سکواڈ میں شامل

فہیم اشرف اور حسن علی اگلے ہفتے سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق انجری کا شکار ہونے والے آل راؤنڈر فہیم اشرف اور فاسٹ باؤلر حسن علی کی جگہ خیبر پختونخواہ کے کپتان اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد اور آل راؤنڈر وسیم جونیئر کو پہلے ٹیسٹ میچ  کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔
دونوں کھلاڑی اتوار کی رات اسلام آباد پہنچ جائیں گے، جہاں انہیں تین روز کی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد قومی ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔
فہیم اشرف اور حسن علی اگلے ہفتے سکواڈ کو جوائن کریں گے۔
ان دونوں کھلاڑیوں کو بھی سکواڈ جوائن کرنے کے لیے تین روزہ آئیسولیشن مکمل کرنا ہوگی۔ ممکنہ طور پر دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل مکمل طور پر فٹ ہوجائیں گے۔

15 رکنی اسکواڈ:

 بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود  اور زاہد محمود
 

شیئر: