Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ماسک کی پابندی کب ختم ہوگی؟

متاثرین کی یومیہ تعداد 90 فیصد اور نازک کیسز 45 فیصد کم ہوئے ہیں( فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر العبد العالی نے کہا ہے کہ ’مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی یومیہ تعداد 90 فیصد اور نازک کیسز کی تعداد 45 فیصد کم ہوگئی ہے‘۔
سبق ویب کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کو کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ’وبا سے نمٹنے کے لیے  اٹھائے جانے والے اقدامات سے مثب نتائج ملے ہیں تاہم وبا دنیا میں اب بھی موجود ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی 60 ملین سے زیادہ خوراکیں دی جاچکی ہیں اور 24 ملین سے زیادہ افراد دو خوراکیں لے چکے ہیں‘۔
ترجمان نےکہا کہ ’وبا سے نمٹنے کے لیے مملکت میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے تجزیہ کیا جاتا رہے گا۔ اب تک کے نتائج امید افزا ہیں البتہ ماسک حفظان صحت  کےلیے معمول بن گئے ہیں‘۔
ترجمان نے کہا کہ ’ماسک کی پابندی ختم کرنے کے حوالے سے فیصلہ حالات کے تناظر میں کیا جائے گا‘۔

 

شیئر: