Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب اتحاد کے ٹارگٹڈ آپریشن میں حوثیوں کی مزید 9 فوجی گاڑیاں تباہ

حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 16 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
عرب اتحاد برائے یمن نے چوبیس گھنٹے کے دوران حجہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 16 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے پیر کو بیان میں کہا کہ’ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 9 فوجی گاڑیاں تباہ جبکہ حوثیوں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں‘۔
عرب نیوز کے مطابق یمنی فورسز نے بحیرہ احمر میں ملک کے شمال مغربی علاقے کے قریب ایک ہدف پر ایران نوازحوثی ملیشیا کی بارود سے لدی دو کشتیاں تباہ کی ہیں۔

شیئر: