Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں آنے والوں کی تعداد  12 ملین سے زیادہ

گذشتہ چار ماہ سے ریاض سیزن میں آنے والے سیاحوں کی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض سیزن میں ہونے والی منفرد تقریبات اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے مملکت میں سیاحت کے شعبے میں دارالحکومت ریاض نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک لاکھوں سیاح اور زائرین ریاض سیزن کی تقریبات سے لطف اندوز ہو چکے ہیں۔

دارالحکومت ریاض میں 14 سے زیادہ تفریحی زونز بنائے گئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

ریاض سیزن میں گذشتہ چار مہینوں سے آنے والوں کی  ریکارڈ کی گئی تعداد 12 ملین سے زیادہ ہے جو کہ ریاض سیزن کے متعدد فری زونز میں آتے ہیں۔
ریاض سیزن میں ہونے والے تفریحی پروگراموں میں 70 عرب کنسرٹ، چھ عالمی کنسرٹ، بین الاقوامی نمائشیں، 350 تھیٹر شو، عرب تھیٹر کے 18 ڈرامے اور بین الاقوامی سطح کے تھیٹر کے چھ  ڈرامے شامل ہیں۔
اس میں ایک فری سٹائل کشتیوں کے مقابلے اس کے علاوہ  بین الاقوامی سطح کے دو میچز دکھائے گئے ہیں۔

تفریحی پروگراموں میں 70 کنسرٹ اور350 تھیٹر شو شامل ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

ریاض سیزن میں مختلف پروگرام دیکھنے والوں کے لیے 200 ریسٹورنٹ اور 70 کافی شاپس بھی بنائی گئی ہیں جو اپنے مہمانوں کی خاطر مدارت میں پیش پیش ہیں۔
واضح رہے کہ ریاض سیزن کی مختلف تقریبات کا آغاز گزشتہ سال 20 اکتوبر سے دارالحکومت ریاض کے 14 سے زیادہ تفریحی زونز میں ہوا ہے۔
ریاض سیزن میں منعقد کئے جانے والے مختلف اقسام کے تہواروں میں دنیا بھر سے آئے ہوئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی فنکاروں نے بھی میزبانی کی ہے۔
ریاض بلیوارڈ میں جاری رہنے والی تقریبات میں حصہ لینے کے لیے کئی عرب اور غیر عرب ممالک بھی شامل ہیں جو یہاں کی تفریحی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔
 

شیئر: