Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد ابوظبی اور روسی صدر کا رابطہ، یوکرین کے بحران پر گفتگو

متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فائل فوٹو عرب نیوز)
ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے منگل کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
 دونوں رہنماوں نے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ابو ظبی کے ولی عہد اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرن کے ساتھ رابطے کرکے بات چیت کرچکے ہیں۔ 
اماراتی خبررساں ادارے وام کے مطابق شیخ محمد بن زاید نے رابطے کے دوران حالیہ صورتحال، امارات اور روس کے دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی ہے۔
علاوہ ازیں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے ساتھ روسی تعاون کے تناظر میں توانائی کا موضوع زیر بحث آیا۔عالمی تیل منڈی کے استحکام  کا تحفظ پر اتفاق کیا گیا۔
روسی صدر نے شیخ محمد بن زاید کو یوکرین بحران کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
اس موقع پرشیخ محمد بن زاید نے زور دے کر کہا کہ ’بحران کا سیاسی حل تمام فریقوں کے مفادات اور امن کا ضامن بنے گا‘۔
شیخ محمد بن زاید نے بحران کے حل کے لیے بامقصد مشاورت اور مسلسل رابطوں کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’عالمی امن و سلامتی کی خاطر سیاسی تصفیے تک رسائی ضروری ہے‘۔
 ابوظبی کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ ’امارات بحران کے سیاسی حل میں مدد کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا‘۔ 

شیئر: