Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی ایئرلائن ’ایئر عربیہ‘ کا روس کے لیے پروازیں جاری رکھنے کا اعلان

ایئر عریبیہ کے سی ای او کہتے ہیں کہ ’یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ روس پر پابندیاں ایئرلائن پر کس حد تک اثرانداز ہوں گی‘ (فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ’ایئر عریبیہ‘ نے روس کے لیے اپنی پروازوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایئر عریبیہ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عادل علی کا کہنا ہے کہ ’جب تک روس کے لیے پروازیں چلانا غیر قانونی نہیں ہے، ایئرلائن اس وقت تک اپنی پروازیں چلاتی رہے گی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے واضح کیا کہ ’ان کا روس کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘
 ’ایئرلائن کی حیثیت سے جو بھی ایئرپورٹ بزنس اور لوگوں کے سفر کے لیے کھلا ہوا ہو ہم وہاں سے اپنی پروازیں چلاتے ہیں۔ ہم قانون کے مطابق اپنا کام کریں گے۔‘
اماراتی ریاست راس الخیمہ میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’جس وقت قانونی طور پر روس کے لیے پروازوں پر پابندی عائد ہوئی ہم بھی اپنی فلائٹس روک دیں گے۔‘   
ایئر عریبیہ کے سی ای او کہتے ہیں کہ ’یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ روس پر پابندیاں ایئرلائن پر کس حد تک اثرانداز ہوں گی۔‘
تاہم انہوں ںے کہا کہ ’یوکرین کی جنگ کا ان کی ایئرلائن پر کوئی زیادہ اثر نہیں ہوگا۔‘
عادل علی کے مطابق ’وہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے فِکرمند نہیں ہیں۔‘

شیئر: