Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے ریاض سیزن کے خصوصی سٹیمپ کی رونمائی

سٹیمپ کی پیمائش 64 سکوائر فٹ اور7 سکوائر انچ کی گئی ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب نے سرکاری طور پر ریاض سیزن کی ایک خصوصی سٹیمپ کی رونمائی کی ہے جس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سٹیمپ کی پیمائش ناقابل یقین طورپر 64 سکوائر فٹ اور7 سکوائر انچ کی گئی۔ 14 فروری کو دنیا کے سب سے بڑے سٹیمپ کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سعودی عوام نے اس سٹیمپ کی جھلک اس وقت دیکھی جب سعودی پوسٹ نے اسے ریاض شہر کے بلیوارڈ میں ڈسپلے کیا جو ریاض کے خصوصی سیزن زون میں سے ایک ہے۔
سعودی پوسٹ کارپوریٹ کمیونیکیشن کے جنرل مینیجر بندر التعیمی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’ہم نے اس سٹیمپ کی رونمائی کرکے 2019 میں قائم والٹ ڈزنی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہم بہت خوش ہیں کہ یہ سعودی صلاحیتوں سے حاصل ہوا ہے۔ تصور سے لے کر ڈیزائن اور عمل درآمد تک یہ سب ریاض سیزن کے لیے وقف سعودی ہنرمندوں نے کیا ہے۔ ‘
واضح رہے کہ ڈزنی سٹیمپ کی پیمائش 44 سکوائر فٹ سے کچھ زیادہ تھی۔
ریاض سیزن سٹیمپ کی رونمائی کی تقریب سعودی پوسٹ کے صدر انف ابانمی اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سی ای او فیصل بافارات کی موجودگی میں ہوئی۔
انف ابانمی نے کہا کہ ’ یہ سٹیمپ سعودیوں کے تصور کی نمائندگی کرتا ہے۔ مزید تصور کریں، بڑا تصور کریں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ یہ سٹیمپ ہماری عزائم کی علامت ہے اور حکومت کی بدولت ہم ہمیشہ خود کو ثابت کرتے ہیں کہ ہم بہترین پیش کر سکتے ہیں۔‘

ریاض سیزن سعودی تفریحی کیلنڈر کے بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے(فوٹو عرب نیوز)

خصوصی سٹیمپ ریاض سیزن کا جشن مناتا ہے جسے 2019 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ سعودی تفریحی کیلنڈر کے سب سے بڑے پروگراموں میں سے ایک بن گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاض سیزن کی مختلف تقریبات کا آغاز گذشتہ سال 20 اکتوبر سے ریاض کے 14 سے زیادہ تفریحی زونز میں ہوا ہے۔
ریاض سیزن میں منعقد کیے جانے والے مختلف اقسام کے تہواروں میں دنیا بھر سے آئے ہوئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی فنکاروں نے بھی میزبانی کی ہے۔
ریاض بلیوارڈ میں جاری رہنے والی تقریبات میں حصہ لینے کے لیے کئی عرب اورغیرعرب ممالک بھی شامل ہیں جو یہاں کی تفریحی سرگرمیوں میں پیش پیش ہیں۔

شیئر: