Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیمار گھوڑی لے جانے والی ایمبولینس کے پیچھے گھوڑے کی 8 کلو میٹر طویل دوڑ

’ایمبولینس ڈرائیور نے پیچھے آتے گھوڑے کو دیکھ کر گاڑی کی رفتار آہستہ رکھی‘ (ویڈیو گریب)
تقریبا سبھی یہ بات مانتے ہیں کہ محبت کا جذبہ انسانوں کے لیے ہی خاص نہیں بلکہ دیگر مخلوقات بھی اس سے خوب واقف ہیں۔
انڈیا میں ایک بیمار گھوڑی کو لے جانے والی ایمبولینس کے پیچھے آٹھ کلومیٹر تک بھاگتے ایک گھوڑے کی وڈیو سامنے آئی تو دیکھنے والے اس سے متاثر ہوئے بغیر رہ نہ سکے۔
انڈین ٹیلی ویژن این ڈی ٹی وی کے مطابق ’ایمبولینس میں گھوڑے کی بیمار بہن کو لے جایا جا رہا تھا۔‘
ایمبولینس کے پیچھے کئی کلومیٹر تک گھوڑے کے بھاگنے کا واقعہ اودے پور میں پیش آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گھوڑے کو پیچھے آتا دیکھ کر ایمبولینس ڈرائیور نے رفتار آہستہ رکھی تاکہ وہ ساتھ ساتھ پہنچ سکے۔
ویڈیو دیکھنے والوں نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے جہاں گھوڑے کی جفاکشی کی تعریف کی وہیں ’جنگ پسند کرنے والے عالمی رہنماؤں‘ کو ان مناظر سے سبق لینے کی تلقین کی۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والے عمر زرگر نے ویڈیو پر تبصرہ میں لکھا کہ ’ان دنوں انسانوں سے جانوروں میں جذبہ ہمدردی زیادہ ہے۔‘
گھوڑے کی مسلسل اور طویل دوڑ کو دیکھ کر صارفین نے’دل گرما دینے والا منظر‘، ’مکمل محبت‘ اور ’یہ بھی جذبات رکھتے ہیں‘ کے تبصرے کیے تو اپنے اردگرد کے لیے ایسے جذبات کی موجودگی کو ناگزیر قرار دیا۔

شیئر: