Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے تمام سکولوں میں دو سال بعد اتوار سے آن کیمپس امتحانات

بنچوں کے درمیان سماجی فاصلے کا خصوصی اہتمام کیا گیاہے(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں دوبرس بعد پرائمری سمیت تمام سکولوں میں اتوار سے امتحانات کا آغاز کیا جارہا ہے۔
وزارت تعلیم کی جانب سے امتحانات کےلیے سکولز انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ مڈل اور ثانوی سکول کھولنے کے کامیاب اقدام کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ 
وزارت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق مملکت کے تمام سکولوں میں امتحانات کی تیاریاں مکمل ہیں۔ کلاس میں بنچوں کے درمیان سماجی فاصلے کا خصوصی اہتمام کیا گیاہے۔ 
سبق نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث گزشتہ دوبرس سے آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری تھا تاہم اس سا دوسرے سمسٹرکا امتحان کےلیے آن لائن کے بجائے روایتی طریقے سے سکولوں میں ہی لیا جائے گا۔ 
امتحانات کے لیے آنے کی صرف ان طلبہ کو ہی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں اور توکلنا پران کا سٹیٹس امیون ہے۔ 
وہ طلبہ جن کی عمر 12 برس سے زائد ہے اور انہوں نے کورونا ویکسین کا کورس مکمل نہیں کیا انہیں غیرحاضرشمارکیا جائے گا اور وہ امتحان نہیں دے سکیں گے۔ 
مشرقی ریجن کے ادارہ تعلیم کے ترجمان سعید الباحص کا کہنا ہے کہ ریجن ڈائریکٹرایجوکیشن ڈاکٹر سامی العتیبی کی ہدایات کی روشنی میں ریجن کے تمام تعلیمی اداروں کو مقررہ ہدایات سے قبل ازوقت ہی مطلع کیا جاچکا تھا تاکہ وہ امتحانات کےلیے مقررہ ضوابط پرعمل کریں۔ 
ریجنل تعلیمی کمیٹی کی جانب سے بھی کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی مشکل صورتحال میں فوری طورپرمناسب اقدامات کیے جاسکیں۔ 

دوسرے سمسٹر کے امتحانات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں(فوٹو العربیہ)

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ تعلیم کی جانب سے امتحانی مراکز کی نگرانی کےلیے بھی مستقل بنیادوں پر تفتیشی ٹیموں کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ 
دریں اتنا جازان ریجن کے ادارہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ریجن کے تمام اسکولز میں دوسرے سمسٹر کے امتحانات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ۔ 
جازان ریجن میں 1489 اسکولوں میں اتوار سے امتحانی عمل کا آغاز کیاجارہا ہے جس کے تحت ایک لاکھ 65 ہزار 395 طلبا وطالبات دوسرے سمسٹر کا امتحان دیں گے جبکہ امتحانی مراکز میں نگرانوں کی ڈیوٹیاں بھی لگا ئی جاچکی ہیں۔ 
واضح رہے سعودی عرب میں مارچ 2020 سے کورونا وائرس کے باعث کرفیو اور لاک ڈاون لگایا گیا تھا۔ احتیاطی تدابیر کے تحت مملکت کے تمام اسکولز میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ تقریبا دوبرس جاری رہا تاہم اس سال جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں روایتی تعلیمی سلسلہ بحال کردیاگیا ہے۔ 

شیئر: