Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ ممالک جہاں سے براہ راست مملکت آنے پر پابندی اٹھائی گئی

پابندی والے ممالک کے باشندے براہ راست مملکت آسکتے ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وہ ممالک جہاں سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پر پابندی تھی وہ اٹھالی گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ جن ممالک سے براہ راست ممکت آنے پر پابندی ہٹائی گئی ہے ان میں جنوبی افریقہ، نیمبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، لیسوتو، استوانیا، موزمبیق، ملاوی، ماریشش، زیمبیا، مڈغاسکر، انگولا، ششلز، جزائر القمر، کومو روس، نائجریا، ایتھوپیا اور افغانستان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ وہ ممالک جہاں سے برارہ راست مملکت آنے پر پابندی تھی وہاں موجود اقامہ یا وزٹ ویزا ہولڈر دوسرے ملک میں 14 دن گزارنے کے بعد سعودی عرب آرہے تھے۔
سفری اجازت ملنے کے بعد اب پابندی والے ممالک کے باشندے براہ راست مملکت آسکتے ہیں۔

شیئر: