Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوکہ دہی کا کیس: سوناکشی سنہا کے وارنٹ گرفتاری

پرمود شرما نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ کی منیجر نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا (فوٹو انڈیا ٹوڈے)
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے خلاف  دھوکہ دہی کے کیس میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔
انٖڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوناکشی سنہا نے مبینہ طور پر ایک ایونٹ آرگنائزر سے دہلی میں ہونے والے ایونٹ کے 37 لاکھ انڈین روپے وصول کیے، لیکن پھر معذرت کر لی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرگنائزر پرمود شرما نے 2019 میں ایک تقریب منعقد کی اور سوناکشی سنہا کو رقم دے کر مدعو کیا۔ آرگنائزر کا کہنا ہے کہ اس نے سوناکشی سنہا کو 37 لاکھ روپے ایڈوانس دیے۔
تاہم اداکارہ تقریب میں شرکت نہ کر سکیں جس کے بعد پرمود نے ان سے اپنی رقم واپس مانگی۔
ایونٹ آرگنائزر نے الزام عائد کیا کہ اداکارہ کی منیجر نے رقم واپس کرنے سے انکار کر دیا اور سوناکشی سے بارہا رابطہ کرنے کے بعد بھی کچھ حاصل نہ ہوا تو انہوں نے اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کروایا۔
بتایا جارہا ہے کہ سوناکشی سنہا کیس درج ہونے کے بعد مبینہ طور پر مراد آباد آئیں اور اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔
 اس کے بعد اداکارہ منظر سے غائب ہیں اور عدالت کے بلانے پر بھی نہیں پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد مقامی عدالت نے اداکارہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

شیئر: