Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیجی حدید فلسطین اور یوکرین کو عطیہ دیں گی

حدید اور ارگنراز فیشن انڈسٹری کے ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے یوکرین کی حمایت کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
فلسطینی نژار امریکی سپر ماڈل جیجی حدید نے رواں ماہ فیشن شوز سے حاصل ہونے والی آمدنی یوکرین اور فلسطین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جیجی حدید نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ رواں ماہ فیشن شوز سے حاصل ہونے والی آمدنی یوکرین میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کریں گی۔
جیجی حدید گذشتہ کئی ہفتوں سے کیٹ واکس کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے 2022 میں بڑے برانڈز کے لیے نیویارک، میلان اور پیرس میں ماڈلنگ کی۔
جیجی حدید نے  لکھا کہ وہ اور ان کے ساتھی اکثر تکلیف دہ وقتوں نئے فیشن کلیکشنز پیش کرتے ہیں اور زیادہ تر وقت ان کا اپنے کام کے شیڈول پر کنٹرول نہیں ہوتا تاہم مشکل حالات میں وہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ارجنٹائن کی ماڈل میکا ارگنراز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یوکرین میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے 2022 کے موسم خزاں کے شوز سے ہونے والی آمدنی عطیہ کروں گی جبکہ فلسطین میں اس قسم کے حالات کا سامنا کرنے والوں کی بھی مدد جاری رکھوں گی۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Gigi Hadid (@gigihadid)

گزشتہ ہفتے ارجنٹائن کی ماڈل میکا ارگنراز نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ایسے حالات میں بہت عجیب محسوس ہوتا ہے کہ جب آپ فیشن شوز کے لیے کام کر رہے ہوں اور اسی براعظم میں جنگ بھی ہو رہی ہو۔ میں فیشن ویک سے اپنی آمدنی کا کچھ حصہ یوکرین کی امدادی تنظیموں کو عطیہ کروں گی۔‘
حدید اور ارگنراز فیشن انڈسٹری کے ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے یوکرین کی حمایت کی۔
چینل، ہرمس اور لوئس وٹان جیسے بڑے برانڈز اور ریٹیلرز نے اپنے کاروبار روس میں معطل کر دیے ہیں جبکہ بہت سارے ڈیزائنرز اپنے حالیہ کلیشنز کے ذریعے یوکرین کے موجودہ صورتحال  کے بارے میں آگاہی پھیلا رہے ہیں۔

شیئر: