Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اور سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک مارکیٹ ایکسچینج ریٹس کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 178.61 روپے ہو گئی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 47.60، اماراتی درہم 48.62، کویتی دینار 587.57، یورو 193.93، بحرینی دینار 473.75، عمانی ریال کی قدر 463.95 روپے رہی۔
دوسری جانب منگل کو اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 178.3 اور قیمت فروخت 179.5، سعودی ریال کی قیمت خرید 47 اور قیمت فروخت 47.65، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.25 اور قیمت فروخت 48.95 روپے رہی۔
دیگر کرنسیوں میں سے یورو کی قیمت خرید 191.5 اور قیمت فروخت 193.5 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 235 روپے جب کہ قیمت خرید 237.5 روپے رہی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں