Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کے مقابلے میں سعودی ریال، امریکی ڈالر، اماراتی درہم اور دیگر کرنسیوں کی قدر

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
بدھ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹ کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر 178.63 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قدر 47.61، اماراتی درہم 48.63، کویتی دینار 587.75، برطانوی پاؤنڈ 234.54، عمانی ریال 464.58، یورو 195.54 اور بحرینی دینار کی قدر 473.82 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 178.5 روپے اور قیمت فروخت 179.7 روپے رہی۔
روپے کے مقابلے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 47.1 اور قیمت فروخت 47.8، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.4 اور قیمت فروخت 49.1 روپے رہی۔
یورو کی قیمت خرید 193 اور قیمت فروخت 195 جب کہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 233.5 اور قیمت فروخت 236 روپے رہی۔
بدھ ہی کے روز پاکستان کے مرکزی بینک نے شرح سود کا تناسب 9.75 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ اس موقف کا عکاس ہے کہ ملکی طلب اور کرنٹ اکاؤنٹ مستحکم رفتار سے اعتدال پر آرہا ہے۔
مرکزی بینک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے حکومت کے اعلان کردہ ریلیف پیکیج سے مہنگائی کا منظرنامہ بہترہوا ہے۔

 

 

شیئر: