Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 392 نئے کیسز، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں  کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں 392 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کے مطابق بدھ 9 مارچ کو گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 77 ہزار585 ٹیسٹ کیے گئے۔
امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 83 ہزار985 تک پہنچ گئی ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 329 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر8 لاکھ 46 ہزار805 ہوگئی ہے۔‘
’   گزشتہ ایک ہفتے میں کورونا کے زیرعلاج مریضوں میں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، مرنے والوں کی کل تعداد دو ہزار302  ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 11 ہزار668 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک 2 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزار 209 خوراکیں دی جاچکی ہیں۔‘

شیئر: