Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : تفتیشی کمیٹی کی کارروائی، جعل ساز گرفتار

ملزمان شیشہ میں استعمال ہونے والا غیرمعیاری تمباکوفروخت کرتے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت تجارت اور زکوۃ ، ٹیکس و کسٹم اتھارٹی کی ٹیموں نے ریاض میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ تفتیشی مہم کے دوران ’شیشہ ‘ میں استعمال ہونے والے تمباکو کے  58 ہزار غیر معیاری ڈبے اور ٹیکس کی  2 ہزار جعلی مہریں ضبط کی گئیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت تجارت اور اتھارٹی کے افسران نے تفتیشی مہم خصوصی رپورٹ پر کی تھی پتہ چلا تھا کہ تجارتی پردہ پوشی قانون کی خلاف ورزی اور تحفظ صارفین قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ اس حوالے سے  متعدد اداروں کے ملوث ہونے کے شبہات ہیں۔ 
وزارت تجارت اور اتھارٹی کے انسپکٹرز نے جنوبی ریاض میں رات کے آخری پہر تفتیشی مہم کے دوران 3 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا۔ ملزمان  ایک ٹرک کے ذریعے سامان منتقل کررہے تھے۔  ٹرک کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے  غیر معیاری تمباکو کے 58 ہزار ڈبے برآمد ہوئے۔ ان ڈبوں پر رجسٹرڈ تجارتی اداروں کی مہریں نہیں تھیں۔ علاوہ ازیں ٹرک سے ٹیکس کی 2 ہزار جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں۔ جنہیں تمباکو مصنوعات کی جعلسازی کو قانون کے مطابق بنانے میں استعمال کیا جارہا تھا۔ 
پوچھ  گچھ سے یہ  بات بھی ریکارڈ پر آئی کہ غیر معیاری تمباکو ڈبوں میں پیک کرکے ان پر سرکاری ادارے کے مخصوص مہریں چسپاں کردیتے تھے تاکہ صارفین کسی شک و شبے میں نہ پڑیں۔ ضبط شدہ سامان کی قیمت  کا تخمینہ  80 ہزار ریال سے زیادہ کا ہے۔ 

شیئر: